تلنگانہ میں 13 مئی کو لوک سبھا انتخابات

[]

حیدرآباد: الیکشن کمیشن نے ہفتہ کو لوک سبھا انتخابات 2024 کی تاریخوں اور مکمل شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔

ضمنی انتخابات، اسمبلی انتخابات اور عام انتخابات سمیت تمام انتخابات کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

انتخابات کا پہلا مرحلہ 19 اپریل، دوسرا مرحلہ 26 اپریل، تیسرا مرحلہ 7 مئی، چوتھا مرحلہ 13 مئی، پانچواں مرحلہ 20 مئی، چھٹا مرحلہ 25 مئی اور ساتواں مرحلہ یکم جون کو ہوگا۔

تلنگانہ میں 13 مئی کو ایک ہی مرحلہ میں ریاست کی تمام 17 لوک سبھا نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اس کے ساتھ ہی اروناچل پردیش، آندھرا پردیش، سکم اور اڈیشہ کی اسمبلیوں کے انتخابات بھی ہوں گے۔

اروناچل پردیش، آندھرا پردیش، سکم اور اوڈیشہ اسمبلی انتخابات کے نتائج لوک سبھا کے انتخابی نتائج کے ساتھ 4 جون کو آئیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی شیڈول کی اجرائی کے ساتھ ہی سارے ملک میں مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے۔

اہم تفصیلات:

16 مارچ کو شیڈول کا اعلان ہوا۔

18 اپریل: الیکشن گزٹ نوٹیفکیشن کا اجراء ہوگا۔

25 اپریل: کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن

26 اپریل: پرچہ نامزدگیوں کی جانچ پڑتال (تنقیح)

29 اپریل: پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ

13 مئی: تلنگانہ کی تمام لوک سبھا نشستوں کے لئے پولنگ

4 جون: ووٹوں کی گنتی

6 جون: انتخابی عمل کا اختتام



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *