شہریت ترمیم قانون پر روک لگائی جائے۔ اسد الدین اویسی سپریم کورٹ سے رجوع۔ ویڈیو دیکھیں

[]

نئی دہلی: بیرسٹراسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے شہریت ترمیمی قنون پر روک لگانے کی خواہش کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی ہے۔

 

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے 2019 میں منظور شدہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) نافذ کر دیا ہے جس کی مختلف گوشوں سے مخالفت کی جارہی ہے۔ صدرمجلس نے سپریم کورٹ کے سامنے این آر سی کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے عدالت میں درخواست دائر کر تے ہوئے اپیل کی ہے کہ سی اے اے کے نفاذ پر فوری روک لگائی جائے۔

 

مجلس کے سربراہ نے عدالت کو بتایا کہ کہ سی اے اے کے بعد ملک میں این آر سی لانے کا منصوبہ ہے ، این آر سی کے ذریعہ ہندوستانی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی سازش رچی جا رہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *