لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کااعلان، الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس جاری

[]

دہلی: لوک سبھا انتخابات 2024 کے پروگرام کا اعلان کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس جاری ہے۔ کچھ ریاستوں میں لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ موجودہ لوک سبھا کی میعاد 16 جون کو ختم ہو رہی ہے اور اس سے پہلے نئی لوک سبھا کی تشکیل ہونی ہے۔ آندھرا پردیش، سکم، اروناچل پردیش اور اڈیشہ کی اسمبلیوں کی مدت جون میں مختلف تاریخوں پر ختم ہو رہی ہے۔

پچھلی بار لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان 10 مارچ کو ہوا تھا اور 11 اپریل سے سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوئی تھی۔

 2014 میں بھی الیکشن کمیشن نے انتخابی پروگرام کے اعلان کے لیے پریس کانفرنس بلانے کے بارے میں ایک دن پہلے ہی اطلاع دی تھی۔ پریس کانفرنس کے دعوت نامے صحافیوں کو ایک دن پہلے شام کو بھیجے گئے تھے۔

تقریباً 97 کروڑ لوگ آئندہ انتخابات میں 12 لاکھ سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 303 سیٹیں جیتی تھیں جبکہ کانگریس نے 52 سیٹیں جیتی تھیں۔

وہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے خاطر خواہ تعداد حاصل نہیں کر پائی تھیں۔ آنے والے پارلیمانی انتخابات کو حزب اختلاف کے اتحاد ‘انڈیا’ (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس) کے لیے ‘کرو یا مرو’ کے مقابلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *