[]
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے سوال کیا کہ کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے عدالت کے واضح حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کو دیے گئے ڈیٹا میں بانڈز پر درج مخصوص کوڈ کیوں نہیں دیا۔ عدالت نے انتخابی بانڈ پر مکمل ڈیٹا شیئر نہ کرنے پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی سخت سرزنش کی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں سپریم کورٹ کے 11 مارچ کو دیے گئے حکم نامے میں ترمیم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس میں آرڈر کے آپریٹو حصے میں کچھ وضاحت یا ترمیم مانگی گئی ہے۔ تاہم اس کی تفصیلی معلومات ابھی دستیاب نہیں ہیں۔