لوک سبھا انتخابات سے قبل ” ون نیشن ون الیکشن ” پر رپورٹ پیش _ سیاسی جماعتوں میں تجسس

[]

نئی دہلی _ 14 مارچ( اردولیکس ڈیسک)  لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں سمیت مجالس مقامی اداروں کے بیک وقت انتخابات  ‘ون نیشن ،ون الیکشن ‘ پر سابق صدر رام ناتھ کووند کی قیادت والی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے آج اپنی رپورٹ پیش کردی ہے ۔

 

وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں کمیٹی نے یہ رپورٹ صدر دروپدی مرمو کے حوالے کردی ۔ اس سے قبل کمیٹی کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی تھی کہ کمیٹی 2029 میں بیک وقت انتخابات کرانے کی تجویز دے گی۔ کمیٹی کے ایک دوسرے رکن نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کا خیال ہے کہ اس کی تمام سفارشات پبلک ڈومین میں دستیاب ہونی چاہئیں، لیکن یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ انہیں قبول یا مسترد کرتی ہے۔

 

ون نیشن ون الیکشن کی یہ رپورٹ کل 18,626 صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ رپورٹ 2 ستمبر 2023 کو ماہرین کے ساتھ اس کی تشکیل اور 191 دن کی تحقیق کے بعد پیش کی گئی ہے۔ مجوزہ رپورٹ میں لوک سبھا، ریاستی اسمبلی اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے ایک واحد یعنی مشترکہ ووٹر لسٹ کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔ اس وقت لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے لیے الگ الگ ووٹر لسٹیں تیار کی جاتی ہیں

 

۔ اس کے ساتھ ہی بلدیاتی اداروں اور پنچایتوں کے انتخابات کے لیے ووٹر لسٹ ریاستی الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ہے۔ اس رپورٹ کے پہلے مرحلے میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کی جانکاری دی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں بلدیات اور پنچایتوں کو لوک سبھا اور قانون ساز اسمبلی کے ساتھ اس طرح جوڑنے کو کہا گیا ہے کہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے 100 دنوں کے اندر باڈیوں کے انتخابات کرائے جائیں ۔یہ رپورٹ کمیٹی نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو ایسے وقت پیش کی ہے جب لوک سبھا انتخابات کا شیڈول کسی بھی لمحے جاری ہو سکتا ہے جس سے سیاسی جماعتوں میں تجسس پایا جاتا ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *