[]
حیدرآباد:شہرحیدرآباد میں ایس اوٹی پولیس نے گانجہ کے چاکلیٹس کی فروخت کا پتہ چلاتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمین کے پاس سے گانجہ کی 250پیاکٹس بھی ضبط کی۔
سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں پولیس نے رام چندراپورم علاقہ میں یہ اچانک چھاپہ مارا۔پولیس نے جیڈی مٹلہ علاقہ میں 1500چاکلیٹس پٹن چیرو علاقہ میں 960چاکلیٹس کو ضبط کیاگیا۔ساتھ ہی نظام پیٹ میں سگریٹس کی 114پیاکٹس کو ضبط کیاگیا۔
بالانگر، جیڈی مٹلہ میں بہار سے تعلق رکھنے والا ایس کمار نامی شخص کرانہ شاپ میں یہ گانجہ والے چاکلیٹس فروخت کررہاتھا۔ملزم، مزدوروں کے ساتھ ساتھ طلبا کو بھی یہ چاکلیٹس فروخت کررہا تھا۔مادھاپور علاقہ میں رام چندراپورم،بالاجی نگر میں سیتارام نامی 60سالہ شخص کو گرفتارکرلیاجو گانجہ کے چاکلیٹس فروخت کررہاتھا۔
اس کے پاس سے گانجہ کے 49 پیاکٹس کو ضبط کیاگیا۔ایک اور معاملہ میں نظام پیٹ میں چندرشیکھرکوحراست میں لے لیاگیا۔اس کے پاس سے 1.7کلوگانجہ ضبط کیاگیا۔
اترپردیش اور بہار سے اس گانجہ کو لاکر اس کے چاکلیٹس یہاں بنانے کا کام ملزمین کررہے تھے اور ان چاکلیٹس کو شہرمیں فروخت کیاجارہاتھا۔ملزمین کوریمانڈ کردیاگیا۔