[]
حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلہ جاریہ سال مارچ کے دوسرے ہفتہ سے موسم گرما کا آغازہوگیا ہے اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے بالخصوص شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران اقل ترین درجہ حرارت 39.3ڈگری سلسلیس درج کیاگیا۔
عادل آباد، نظام آباد کے اطراف کے علاقوں شمالی تلنگانہ زون میں بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 39ڈگری سلسیس درج کیاگیاہے۔علاوہ ازیں جنوبی وسطی علاقوں میں کئی مقامات پر درجہ حرارت 36 تا 38ڈگری سلسیس درج کیاگیا ہے۔ساتھ ہی رات کے درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ درج کیاگیا ہے۔
شمالی تلنگانہ کے اضلاع میں آئندہ دو تا تین دنوں کے دوران درجہ حرارت 40ڈگری سلسیس کے درج کئے جانے کا امکان ہے۔اپریل اور مئی کے مہینوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیاگیا ہے اور بعض مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔شمالی جنوبی علاقوں میں ہوا کے کم دباو کا علاقہ بننے کا امکان ہے جس کے سبب شام کے اوقات میں ہلکی بارش کابھی امکان ہے۔