ہریانہ اسمبلی میں نائب سنگھ سینی حکومت نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا

[]

چندی گڑھ: ہریانہ کی نائب سنگھ سینی حکومت نے چہارشنبہ کے دن ریاستی اسمبلی میں ندائی ووٹ سے تحریک اعتماد جیت لی۔

تحریک اعتماد پر 2 گھنٹے بحث ہوئی۔ جن نائک جنتا پارٹی(جے جے پی) نے وہپ جاری کرکے اپنے 10 ارکان ِ اسمبلی سے کہا تھا کہ وہ تحریک اعتماد پر ووٹنگ کے دوران ایوان سے غیرحاضر رہیں تاہم ووٹنگ کے وقت اس کے 5 ارکان ِ اسمبلی ایوان چھوڑکر چلے گئے۔

90 رکنی ریاستی اسمبلی میں بی جے پی کے پاس 41 ارکان ہیں۔ اسے 7 کے منجملہ 6 آزاد ارکان ِ اسمبلی اور ہریانہ لوک ہت پارٹی کے واحد رکن ِ اسمبلی گوپال کاندا کی بھی تائید حاصل ہے۔

جے جے پی ارکان کی تعداد 10 ہے اور اصل اپوزیشن کانگریس کے پاس 30 ارکان ہیں۔ انڈین نیشنل لوک دل کا ایک رکن ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *