بحر ہند میں بنگلہ دیشی کارگو جہاز ہائی جیک کر لیا گیا

[]

ڈھاکہ: صومالیہ کے بحری قزاقوں نے بحر ہند میں ایک بنگلہ دیشی کارگو جہاز کو ہائی جیک کر کے عملے کے تمام 23 ارکان کو یرغمال بنا لیا ہے۔

بنگلہ دیش کے شپنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد مقصود عالم نے بدھ کو ڈیلی اسٹار کو بتایا کہ قزاقوں کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ صومالی باشندے ہیں کیونکہ ساحل اس ملک میں واقع ہے۔

مسٹر عالم نے کہاکہ “ایم وی عبداللہ نامی کارگو جہاز موزمبیق کی ماپوتو بندرگاہ سے متحدہ عرب امارات کی الحمریہ بندرگاہ پر کوئلہ لے کر جا رہا تھا۔ اس دوران قزاقوں نے جہاز کو ہائی جیک کر لیا ہے۔ عملے نے اطلاع دی کہ قزاقوں کے پاس بھاری ہتھیار تھے۔”

انہوں نے کہا کہ عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور حکومت انہیں اور جہاز کو بچانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ اہلکار نے تصدیق کی کہ جہاز بنگلہ دیشی ایس آر شپنگ لائنز کا تھا۔

اس سے قبل سال 2010 میں اسی کمپنی کا ایک اور جہاز بحیرہ عرب میں قزاقوں نے ہائی جیک کر لیا تھا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *