[]
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ سی اے اے کے نفاذ کے لیے انہوں (بی جے پی) نے خاص طور پر 11 مارچ کا انتخاب اس لیے کیا کہ 12 مارچ سے رمضان شروع ہو گیا ہے۔ اس قانون کا براہ راست تعلق این آر سی سے ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ہم مغربی بنگال میں این آر سی ڈیٹنشن کیمپ کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم کسی کو بنگال میں لوگوں کے حقوق چھیننے نہیں دیں گے۔ اس کے لیے میں اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘‘
ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’بی جے پی بدامنی کا کھیل کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ میں آپ کو یہ واضح طور پر بتا دینا چاہتی ہوں کہ یہ ہندوستان کے سیکولرازم کی جڑوں پر براہ راست حملہ ہے۔ سی اے اے کے قوانین بھی واضح نہیں ہیں۔ این آر سی کے نام پر انہوں نے (بی جے پی حکومت نے) 13 لاکھ بنگالیوں کو باہر نکال دیا ہے۔ ان میں سے کئی نے خودکشی کر لی ہے۔‘‘