غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا

[]

غزہ: دنیا کے کئی ممالک کی طرح غزہ میں بھی آج رمضان المبارک کا آغاز ہوچکا ہے، غزہ میں کئی بچوں نے مقدس ماہ کا استقبال کیا جبکہ اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی سے روک دیا۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات اور غزہ میں جنگ اور بھوک کی لہر کے درمیان فلسطینی رمضان المبارک کی تیاری کر رہے ہیں، دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ غذائی قلت کا شکار ہے، رمضان المبارک میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رمضان المبارک کے موقع پر یروشلم میں فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا۔

اسرائیل نے یروشلم میں ہزاروں کی تعداد میں پولیس تعینات کردی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *