پوسٹ آفسوں میں قومی پرچم کی فروخت کا اہتمام

[]

حیدر آباد: اسسٹنٹ ڈائرکٹر پوسٹ ماسٹر جنرل حیدر آباد ریجن سی ایچ راما کرشنا نے کہا کہ آزادی کا امرت مہااُتسو کے تحت ہر گھر ترنگا۔ مرحلہ دوم کے تحت پوسٹس آفس میں قومی پرچم فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے اور فخریہ انداز میں یوم آزادی کے دن اپنے اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرانے کے لئے ”گھر گھر ترنگا“ اسکیم کو شروع کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے 33 اضلاع میں 6214 پوسٹس آفس ہیں، جہاں قومی پرچم فروخت کئے جائیں گے۔

20X30 انچس پر مبنی قومی پرچم کی قیمت 25 روپے رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ عوام کو 12 / اگست تک ای۔ پوسٹ آفس پورٹل کے ذریعہ آن لائن خریداری کا موقع بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

ہر شخص آن لائن بیک وقت پانچ پرچم خرید سکتا ہے۔ آن لائن آرڈر کردہ پرچم کو درج کرائے گئے پتہ پر بھیج دیا جائے گا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *