طوفان الاقصی، غرب اردن میں صہیونی فورسز کے خلاف کاروائیاں

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین الیوم نے کہا ہے کہ غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی جوانوں نے انتقامی کاروائیاں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین الیوم نے کہا ہے کہ شہداء الاقصی بریگیڈ نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ غرب اردن کے علاقے قیلقیلیہ میں تنظیم کے جوانوں نے صہیونی فوج کے گشتی دستے کو بموں سے نشانہ بنایا ہے۔

تنظیم کے مطابق بم حملے کے بعد مجاہدین نے صہیونی فورسز پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

دراین اثناء المیادین نے کہا ہے کہ طولکرم میں واقع پناہ گزینوں کے کیمپوں کے اطراف میں فلسطینی جوانوں اور صہیونی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

نابلس میں بھی فلسطینی جوانوں نے صہیونی فورسز پر حملہ کرکے عقب نشینی پر مجبور کردیا۔ سرایا القدس نے شہر کے اطراف میں صہیونی فوج کی گشتی ٹیم پر حملے کا دعوی کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *