سالانہ جلسہ حسن قرأتِ قرآن

[]

حیدرآباد: سید انور الدین تبریز کی اطلاع کے بموجب ہفتہ 9 مارچ کو بعد ِ نماز ِ عشاء جامع مسجد حافظ ڈنکا مغلپورہ میں جلسہ حسن قرأتِ قرآن اور نعت صاحب ِ قرآن بیادگار حضرت اعظم المشائخؒ و حضرت مصباح القراؒ اور حضرت نجم القرآن مقرر ہے، جس میں شیخ سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء کرام تلاوت کریں گے۔

بعد ازاں محفل نعت صاحب ِ قرآن میں معروف نعت خاں حضرات حصہ لیں گے، جس کی سرپرستی حضرت شیخ الحفاظ، صدارت ڈاکٹر حافظ قاری میر اکبر علی افتخاری صدر مسجد کمیٹی اور نگرانی ڈاکٹر حافظ سید شاہ،

مرتضیٰ علی صوفی قادر ی خلف و خلیفہ حضرت اعظم المشائخ و خطیب مسجد ِ ہذا کی ہوگی۔

جلسہ حسن قرأت کی نظامت قاری ابوالخیر عبداللہ صوفیانی کریں گے، جب کہ سید غوث صوفیانی محفل نعت کے ناظم ہوں گے۔ معتمد و خازن مسجد ِ ہذا و اڈمنسٹریٹر نے عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *