[]
قابل ذکر ہے کہ حکومت ہند نے سدھا مورتی کو 2006 میں پدم شری اور 2023 میں پدم بھوشن سے نوازا تھا۔ حال ہی میں انھوں نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کو وہ طویل مدت سے دیکھنا چاہتی تھیں اور ان کا خواب پورا ہوا۔ جب ان سے سیاست میں آنے کے متعلق سوال کیا گیا تھا تو انھوں نے برجستہ کہا تھا کہ ’’میں جیسی ہوں، جس جگہ ہوں، وہاں بے حد خوش ہوں۔‘‘ اس جواب پر وہاں موجود سبھی لوگوں نے قہقہہ لگایا تھا، لیکن اب وہ باضابطہ سیاست میں قدم رکھ رہی ہیں کیونکہ وہ راجیہ سبھا کی نامزد رکن ہو گئی ہیں۔