[]
حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے جمعہ کے روز کہا کہ حکومت، خواتین کو ترقی کی راہ پر آگے لیجانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں معاشی طور پر خودکفیل بنانے کیلئے حکومت نے آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو سفر کی مفت سہولت کی فراہمی اور گھریلو گیس سلنڈر کو500 روپے میں سربراہی جیسے اسکیمات شروع کی ہیں۔
حکومت، خواتین کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھانے کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کررہی ہے۔ عالمی یوم خواتین کی مبارکباد دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ دعویٰ کیا کہ پرجا پالنا (عوامی حکمرانی) کے تحت خواتین کی شراکت داری اور نمائندگی میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ تمام شعبہ جات خواتین کو یکساں مواقع اور حقوق ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی کیلئے ریاستی حکومت بہت جلد سیلف ہیلپ گروپ کے ذریعہ اختراعی پروگرامس شروع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت، خواتین کی مدد کیلئے کئی اسکیمات کو روبعمل لائے گی۔
انہوں نے اس اعتماد کااظہار کیا کہ حکومت تلنگانہ کی بہبود خواتین پروگراموں کو قومی سطح پر پزیرائی حاصل ہوگی۔ دریں اثنا ریاستی گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن نے اپنے بیان میں خواتین کو انٹر نیشنل ویمنس ڈے کی مبارکباد دی-
اور اپنے مبارکباد دی پیام میں گورنر نے کہا کہ ہماری تہذیب، ثقافت اور رسوم و رواج کو جو کئی صدیوں قدیم ہے کا آج بھی احترام کیا جاتا ہے اور خواتین کی ناری شکتی کے طور پر آج بھی پوجا کی جاتی ہے۔
گورنر نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے خواتین کی بہبود کیلئے کئی اقدامات شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر ان کی خواہش ہے کہ تمام شعبہ جات میں خواتین کا میابیاں حاصل کریں۔