3D ٹیکنالوجی کے ذریعہ دنیا کی پہلی مسجد کی تعمیر مکمل (خوبصورت ویڈیو دیکھیں)

[]

جدہ: تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعہ تعمیر ہونے والی مسجد معروف بزنسمین خاتون ’ وجنات عبدالواحد ‘ نے اپنے متوفی شوہر’عبدالعزیز شربتلی‘ سے منسوب کی ہے۔  عاجل ویب سائٹ کے مطابق تھری ڈی مسجد جدہ کے شمالی علاقہ میں ’الجوھرہ ہاوسنگ پروجیکٹ‘ میں تعمیر کی گئی ہے ۔

مسجد  کی تعمیر فرسان ریئل سٹیٹ کمپنی اور چینی کمپنی ’جوانلی‘ کے تعاون سے کی گئی ہے ۔ تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی جانے والی مسجد مجموعی رقبہ  5600 مربع میٹر ہے۔ اس کی تعمیر میں 6 ماہ کا وقت لگا۔

اس موقع پر معروف بزنس لیڈی وجنات عبدالواحد نے کہا کہ ’ تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے مملکت میں یہ پہلی تعمیر ہے، جسے اپنے شوہر کے نام پروقف کیا ہے،۔

انہوں نے مزید کہا جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے ، تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے تعمیر کی جانے والی یہ مسجد مملکت میں پہلی تعمیر ہے اس کے ساتھ ہی تعمیرات کا شعبہ تیزی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *