یمن، عراق اور لبنان سے مقاومت کے حملے جاری رہیں گے، القسام بریگیڈز

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ایک رہنما نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی فورسز کی جارحیت کے خلاف خطے کی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے جوابی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

رہنما نے کہا کہ یمنی تنظیم انصااراللہ اور یمنی فوج نے ہمیں پیغام دیا ہے کہ رفح پر حملے کی صورت میں بحیرہ احمر میں کشتیوں پر حملوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

انصاراللہ نے اپنے زیرقبضہ کشتی کے اہلکاروں کی رہائی کے سلسلے میں ہمارے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے اس حوالے سے القسام جلد فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصی کے آغاز سے عراق، لبنان اور یمن کی مقاومتی تنظیموں کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔

مقاومتی تنظیموں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ غزہ پر صہیونی جارحیت ختم ہونے تک حملے جاری رہیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *