نوح میں حالات ہنوز کشیدہ، انٹرنیٹ پر پابندی میں 5 اگست تک توسیع، سوشل میڈیا کی نگرانی

[]

اس کے علاوہ نوح میں 14 کمپنیاں، پلول میں 3 کمپنیاں، گروگرام میں 2 اور فرید آباد میں ایک کمپنی پہلے سے ہی تعینات ہے۔ اس دوران تشدد کے سلسلے میں 116 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

منوہر لال کھٹر سے جب مبینہ گئو رکشک موہت یادو عرف مونو مانیسر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ راجستھان حکومت نے پہلے ہی بجرنگ دل کے مونو مانیسر کے خلاف ایف آئی آر درج کر رکھی ہے اور اسے جب چاہیں گرفتار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر راجستھان پولیس کو اس میں ہریانہ کی مدد کی ضرورت ہے تو وہ دینے کو تیار ہیں۔ مونو مانیسر پر دو مسلم نوجوانوں جنید اور ناصر کو اغوا کرنے اور گئو رکشا کے نام پر زندہ جلا کر قتل کرنے کا الزام ہے۔ اس کے ساتھ 20 دیگر لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *