دونوں ہاتھوں سے محروم شخص کو خاتون کے عطیہ کردہ ہاتھ لگادیئے گئے، سرجری کامیاب

[]

دہلی: دہلی کے گنگا رام ہسپتال میں ہاتھوں سے محروم شخص کو کامیاب سرجری کے بعد نئے ہاتھ لگا دیے گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق 45 سالہ شخص پیشہ کے اعتبار سے پینٹر تھا جو 2020 کے ایک ٹرین حادثہ میں اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہو گیا تھا۔

متعلقہ مریض کو مینا مہتا نامی خاتون کے ہاتھ عطیہ کیے گئے ہیں جنہیں دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ مینا مہتا نے اپنی زندگی کے دوران اپنے اعضاء کو موت کے بعد عطیہ کرنے کا عہد کیا تھا۔

اس سے قبل مینا مہتا کے عطیہ کردہ گردے، جگر اور آنکھوں کی قرنیہ نے تین دیگر مریضوں کی زندگیاں بدل دی  ہیں اور اب ان کے ہاتھوں کے عطیہ نے ایک پینٹر کو دوبارہ جینے کی امید بڑھ گئی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق اس سرجری میں 12 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا جس میں ڈونر کے ہاتھوں اور ریسیور کے بازوؤں کے درمیان ہر شریان، مسلز، ٹینڈونز اور نروز کو جوڑا گیا۔

کامیاب سرجری کے بعد جب ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریض کے ساتھ فوٹو لی تو مریض اپنے دونوں ہاتھوں سے ’تھمبز اپ‘ کرتے بھی دکھائی دیے۔ مریض کو مکمل صحت یابی کے بعد 7 مارچ کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *