جنوبی افریقہ میں نئے تعیینات سفیر کی عبداللہیان سے ملاقات

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جنوبی افریقہ میں تازہ تعیینات ہونے والے ایرانی سفیر نے ملک سے روانگی سے پہلے وزیرخارجہ امیر عبداللہیان سے ملاقات کی ہے۔

منصور شکیب مہر نے پریٹوریا روانہ ہونے سے پہلے عبداللہیان کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید استحکام لانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر عبداللہیان نے نئے ایرانی سفیر کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر فوری عملدرامد کے لئے اقدامات پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور جنوبی افریقہ برکس اور دیگر عالمی اور علاقائی تنظیموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *