مہاراشٹرا: بی جے پی ایم ایل اے کی دھمکی پر رات کی تاریکی میں ایک اور مزار پر چلا بلڈوزر

[]

ممبئی: مہاراشٹر میں ایک بار پھر انتظامیہ کے ذریعہ بلڈوزر کا استعمال کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس کے دوران مزار کو منہدم کیاگیا ہے،بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے نے انتظامیہ کو وارننگ دی تھی،جس کے بعد کارروائی کی گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ رات کی تاریکی میں ناسک منماڈ چاندواڑ شاہراہ پر بنے مزار پر بلڈوزر کارروائی ہوئی ۔ اس سے قبل میرا روڈ میں بھی ایک مزار کو شہید کر دیا گیا تھا۔دراصل بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے نے اسمبلی میں قومی شاہراہ پر بنے اس مزار کا معاملہ اٹھایا تھا اور اسے مزار کے نام پر ’لینڈ جہاد‘ سے تعبیر کیا تھا۔

انھوں نے مزار کو ختم کرنے کا الٹی میٹم بھی دیا تھا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ انتظامیہ نے بلڈوزر سے مزار کو شہید کر دیا۔جعکہ ایک قبر کی شکل میں تھا۔ اس کارروائی کے بعد شاہراہ پر سیکوریٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ بڑی تعداد میں پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

بی جے پی رکن اسمبلی اور ترجمان نتیش رانے نے گزشتہ دنوں ناسک چاندواڑ قومی شاہراہ پر بنے اس مزار کی تصویریں قانون سازاسمبلی کے احاطہ میں دکھائی بھی تھیں اور اس پر سخت ناراضگی بھی ظاہر کی تھی۔

گزشتہ جمعرات کو نتیش رانے نے کہا تھا کہ قومی شاہراہ پر اس طرح سے ناجائز مزار بنانے کے لیے یہ کوئی پاکستان نہیں ہے۔یہ ایک قدیم مزار تھا بلکہ شاہراہ حال میں بنائی گئی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *