راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیا ئےیاترا گوالیار سے شروع ہو کر موہنا پہنچی

[]

گوالیار: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا آج صبح مدھیہ پردیش کے گوالیار سے روانہ ہوئی اور گوالیار ضلع کے موہنا پہنچی، جہاں یاترا کا استقبال کیا گیا۔

آج کی یاترا موہنا میں ہی ختم ہوئی۔ کل یہ یاترا شیو پوری ضلع کے لیے روانہ ہوگی۔

مسٹر گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا آج 50 واں دن تھا۔ یہ یاترا صبح گوالیار سے روانہ ہوئی۔

یاترا کے دوران مسٹر گاندھی کے ساتھ سینئر لیڈر جے رام رمیش، ریاستی کانگریس صدر جیتو پٹواری، سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ اور کانگریس کے دیگر سینئر لیڈر موجود تھے۔

راستے میں کئی مقامات پر یاترا کا خیر مقدم کیاگیا۔ آج کی یاترا موہنا پہنچ کر ختم ہوئی۔ اگرچہ یاترا آگے بڑھنی تھی، لیکن مسٹر گاندھی کے پٹنہ دورے کی وجہ سے یاترا کو موہنا میں ہی روک دیا گیا۔

اب بھارت جوڑو نیا ئےیاترا کل شیو پوری ضلع کے لیے روانہ ہوگی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *