گجویل میں مسلم شخص کو برہنہ پریڈ کروانے کے واقعہ کا تلنگانہ میناریٹیز کمیشن نے لیا سخت نوٹ _ رپورٹ پیش کرنے سدی پیٹ ضلع ایس پی کو جاری کی نوٹس

[]

حیدرآباد _ 5 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ میناریٹیز کمیشن نے دو دن قبل سدی پیٹ ضلع کے گجویل ٹاون میں ایک مسلم شخص کو وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے کارکنوں کی جانب سے  برہنہ کرتے ہوئے اسے پریڈ کرانے اور جئے شری رام کے نعرے لگانے کے واقعہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور سدی پیٹ ضلع ایس پی کو نوٹس جاری کی ہے

 

تلنگانہ میناریٹز کمیشن کے چیئرمین طارق انصاری نے اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹ لیتے ہوئے 11 جولائی تک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ضلع ایس پی کو ہدایت دی ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات انسپکٹر سطح کے عہدیدار سے کروانے کی بھی ہدایت دی۔

 

واضح رہے کہ دو دن قبل گجویل ٹاون میں ایک مسلم شخص نے حالت نشہ میں شیواجی کے مجسمے کے پاس پیشاب کردیا تھا جس کے بعد زعفرانی تنظیموں کے کارکنوں نے اس شخص کو نیم برہنہ کرتے ہوئے اس کا پریڈ کروایا اور اسے جئے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کمیشن نے یہ نوٹس جاری کی ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *