[]
نئی دہلی: قومی دارالحکومت کی تیس ہزاری کورٹ میں چہارشنبہ کے دن وکلاء کے 2 گروپس میں جھڑپ ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر پولیس (نارتھ) ساگر سنگھ کالسی نے بتایا کہ دوپہر 1:35 بجے کے آس پاس سبزی منڈی پولیس اسٹیشن کو خبر ملی کہ تیس ہزاری کورٹ کامپلکس ایریا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
پولیس جب وہاں پہنچی تو پتہ چلا کہ وکلاء کے 2 گروپس نے ہوائی فائرنگ کی جس میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔
صورت ِ حال نارمل ہے اور قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔