ملک میں شوہروں پر بیویوں کے مظالم میں اضافہ، ریاست تلنگانہ سرفہرست

[]

ریاض ۔ کے این واصف

ملک مین جب کسی معاملے میں کوئی ریاست سرفہرست رہے تو اس ریاست کے لوگ اپنا کالر کھڑا کرتے یا فخر کرتے ہیں مگر درجہ بالا سرخی پڑھ کر ریاست تلنگانہ کے لوگ (مرد و خواتین) شش و پنج میں پڑے ہوئے ہونگے کہ اپنا کالر کھڑا کریں کہ گردن جھکائیں۔

 

Bio Social Studies نامی تحقیقی ادارے کی جانب سے جاری ایک سروے میں بتایا گیا کہ ایسی خواتین اپنے شوہروں پر تشدد کرتی ہیں جن کے شوہر شرابی یا ناخواندہ ہوتے ہیں۔ ہمارا خیال ہے کہ بیویوں کے شوہروں پر تشدد کے کڑوے سچ پر تحقیقی ادارے نے Suger coating کرکے مردوں کو ہزیمت سے بچانے کی کوشش کی ہے۔

 

حقیقت یہ ہے کہ عورتیں اپنے اوپر ہونے والے ذہنی یا جسمانی تشدد کا برملا اظہار کرنے میں عار محسوس نہین کرتین۔ مگر اس سلسلہ میں مردوں کا معاملہ “ظالم مارے بھی اور رونے بھی نہ دے” والاہے۔ شاید مرد حضرات اپنی محرومی لطیفوں میں نکالتے ہیں۔ اس لئے ہر دوسرا لطیفہ عورتوں کی دست درازی/ زبان درازی پر ہوتاہے۔ 😄

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *