جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر ہیمنت سورین نے بجٹ اجلاس میں شرکت کی مانگی اجازت، سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ

[]

واضح رہے کہ ہیمنت سورین کو ای ڈی نے 31 جنوری کو گرفتار کیا تھا اور وہ فی الحال بِرسا منڈا سنٹرل جیل میں عدالتی حراست میں ہیں۔ حالانکہ جھارکھنڈ میں نئی ​​حکومت کے فلور ٹیسٹ میں حصہ لینے کی اجازت ہیمنت سورین کو مل گئی تھی اور انھوں نے اسمبلی میں تقریر بھی کی تھی۔ ہیمنت سورین جھارکھنڈ اسمبلی میں صاحب گنج ضلع کے برہیٹ حلقہ اسمبلی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اس درمیان پیر (26 فروری) کو جھارکھنڈ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوسرے دن بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے JSSC-CGL (جھارکھنڈ اسٹاف سلیکشن – کمبائنڈ گریجویٹ لیول) امتحان کے پیپر لیک ہونے کے معاملے پر ہنگامہ کیا۔ ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے قبل بی جے پی کے ارکان نے مین گیٹ کے پاس پلے کارڈز کے ساتھ مظاہرہ کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *