پرینکا گاندھی کا دورہ تلنگانہ منسوخ

[]

حیدرآباد۔ کانگریس قائد پرینکا گاندھی کا تلنگانہ کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے۔ وہ 27 فروری کو حلقہ چیوڑلہ کا دورہ کرتے ہوئے کانگریس حکومت کی دو اسکیمات کا آغاز کرنے والی تھیں۔

 

واضح رہے کہ 500 روپئے میں گیس سلنڈر اور 200 یونٹ مفت برقی کی اسکیم تلنگانہ حکومت نے پرینکا گاندھی کے ہاتھوں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے تمام انتظامات مکمل کر لیے تھے لیکن پرینکا کا دورہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

 

دورہ کی منسوخی کی وجہہ سے یہ اسکیمات ان کے ہاتھوں ورچول طریقہ سے شروع کرنے‌کی‌اطلاعات ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *