فلسطینی عوام کی رائے کا احترام کئے بغیر خطے میں امن نہیں ہوسکتا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کے بعد درپیش حالات اور کشیدگی کے خاتمے کے بارے میں کہا ہے کہ صہیونی کابینہ نے فلسطینی حکومت کے قیام کی تجویز کو مسترد کرکے دنیا کے سامنے ایک بار پھر اپنا مکروہ چہرہ دکھایا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ صہیونی حکومت کی جارحیت سے اس کے صلح کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے۔ گذشتہ کئی دہائیوں سے صہیونی حکام نے دنیا کو اپنے مکرو فریب سے تاریکی میں رکھا تھا۔

کنعانی نے مزید کہا ہے کہ صہیونی حکومت فلسطینیوں کو ان کے فطری حق سے محروم کرنا چاہتی ہے۔ فلسطین کی سرزمین پر فلسطینیوں کی مستقل اور خودمختار حکومت کی تشکیل ان کا فطری حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے دوسرے حریت پسندوں کی طرح ایران بھی گذشتہ ستر سالوں سے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے سلسلے میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ جب تک فلسطین کے عوام کی رائے کا احترام نہ کیا جائے خطے میں امن کا قیام ایک خواب رہے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *