تنڈولکر کے بعد ویراٹ کوہلی بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار

[]

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی حال ہی میں ایک ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بنے۔ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں کنگ کوہلی ایک بیٹنگ ایپ کی تشہیر کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایک اشتہار میں کوہلی کو بیٹنگ پلیٹ فارم کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو میں یہ جھوٹا دعویٰ کیاجا رہاہے کہ وہ صارف کو بتارہے ہیں کہ کس طرح کم رقم لگاکر آسانی سے زیادہ پیسے کمائے جاسکتے ہیں۔ یہ ایک ویڈیو ایڈیٹ تھا جسے اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کی مدد سے بنایا گیاتھا۔

 کوہلی سے متعلق اس جھوٹی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے کیونکہ اس سے قبل عظیم سچن ٹنڈولکر کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ ویراٹ کوہلی کے بارے میں وائرل ہونے والی ڈیپ فیک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوہلی ہندی میں بات کررہے ہیں اور وہ بیٹنگ ایپ کو سپورٹ کررہے ہیں۔

ویڈیو کو اصلی بنانے کیلئے جعلی صارف نے ایک معروف ٹی وی اینکر کو بھی اس کلپ میں شامل کیاہے تاکہ لوگوں کو ویڈیو اصلی معلوم ہو۔ اس اشتہار میں ایسا لگتا ہے کہ کوہلی ایک نیوز چینل کو انٹرویو دے رہے ہیں جس میں یہ دعویٰ کیا گیاہے کہ کوہلی نے کم سے کم سرمایہ کاری کے ذریعے بڑی رقم کمائی ہے جو آسان پیسہ کمانے کے وعدے کے ساتھ ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرتے تھے۔

 کوہلی سے پہلے عظیم کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ایک کلپ بھی ایڈٹ کیاگیا تھا جس میں وہ ایک گیمنگ ایپ کی تشہیر کرتے نظر آئے تھے۔ اس ویڈیو پر ٹنڈولکر کافی ناراض ہوگئے۔ انہوں نے لوگوں سے ایسے جعلی اشتہارات سے دور رہنے کی اپیل کی تھی۔

ٹنڈولکر کی ویڈیو میں دکھایا گیاکہ ان کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر اس ایپ کو استعمال کرکے روزانہ 180,000 روپے کمارہی ہیں۔ اس پر ٹنڈولکر نے لوگوں کو حقیقت بتاتے ہوئے کہاکہ یہ تمام ویڈیوز جعلی ہیں۔

یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ ٹکنالوجی کا کس طرح غلط استعمال ہورہا ہے۔ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ ایسی ویڈیوز کی اطلاع دیں اور ان ایپس سے دور رہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *