راہول کی یاترا میں شرکت کے لئے اکھلیش یادو کی شرط

[]

لکھنو: سماج وادی پارٹی‘ اترپردیش میں کانگریس کے ساتھ نشستوں کی تقسیم قطعیت پانے تک‘ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں حصہ نہیں لے گی۔

پارٹی صدراکھلیش یادو نے پیر کے دن یہ بات کہی۔ سماج وادی پارٹی‘ملک کی سب سے قدیم جماعت کو 11 نشستوں کی پیشکش کرچکی ہے جبکہ پردیش کانگریس نے زائد نشستیں مانگی ہیں۔

صدر یوپی کانگریس اجئے رائے نے قبل ازیں کہا تھا کہ ان کی پارٹی کو 24کے آس پاس نشستیں ملنی چاہئیں جو اس نے 2019 کے عام انتخابات میں جیتی تھیں۔

پارٹی نے کہا ہے کہ رائے بریلی میں منگل کے دن اکھلیش یادو کے یاترا میں حصہ لینے سے قبل وہ اس نئی پیشکش پر راضی ہوجائے۔

2019 کے لوک سبھاالیکشن میں کانگریس نے صرف ایک نشست (رائے بریلی) جیتی تھی۔ یوپی‘ ملک سے سب سے زیادہ (80) ارکان ِ پارلیمنٹ بھیجنے والی ریاست ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *