کانگریس حکومت، کاسٹ سروے کیلئے غیر سنجیدہ: کویتا

[]

حیدرآباد: بی آر ایس کی ایم ایل سی کے کویتا نے ہفتہ کے روز ریاست کی کانگریس حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ذات پات پر مبنی (کاسٹ) سروے کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے قانونی جواز کے بغیر اسمبلی میں صرف قرار داد منظور کرنے پر اکتفا کیا ہے۔

جمعہ کے روز تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں کاسٹ سروے سے متعلق جو قرار داد منظور کی گئی اس کا مقصد عوام کو جھوٹی تسلی دینا ہے۔ سابق چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی دختر کے کویتا نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت یہ نہیں جانتی کہ قانونی جواز کے بغیر یہ سروے کوئی معنی نہیں رکھتا۔

 انہوں نے حکومت سے پوچھا کہ آیا بہار اور کرناٹک کے تجربات پر کیوں عمل نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ریاست کی کانگریس حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کاسٹ سروے کیلئے فوری قانون سازی کرے۔

لوک سبھا الیکشن میں بی آ رایس اور بی جے پی میں مفاہمت کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا میڈیا کو جواب دیتے ہوئے کویتا نے کہا کہ یہ معاملہ، میری سمجھ سے بالاتر ہے وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتی ہیں۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *