ایم یل سی مہیش کمار گوڑ اور حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کا نظام آباد میں تاریخ ساز فقید المثال استقبال

[]

نظام آباد:16/فروری (اردو لیکس) پی سی سی ورکنگ صدر مہیش کمار گوڑ کے ایم ایل سی منتخب کئے جانے اور حکومتی مشیر محمد علی شبیر کو اہم عہدہ پر فائز کئے جانے کے بعد پہلی مرتبہ نظام آباد آمد پر ان کا تاریخ ساز فقید المثال شاندار استقبال کیا گیا۔

 

پی سی سی ورکنگ صدر و ایم ایل سی مسٹر مہیش کمار گوڑ کا پہلی مرتبہ نظام آباد آمد کے موقع پر شہر کے باب الداخلہ بورگاؤں سے کھلی رتھ نما گاڑی میں سوار کے ذریعہ زبردست جلوس کی شکل میں لایا گیا۔ ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ کو ونائک نگر، پھولانگ امبیڈکر چوراہا، گول ہنومان، بڑا بازار، آعظم روڈ، نہرو پارک، گاندھی چوک، آر پی روڈ، اسٹیشن روڈ سے ہوتے ہوئے منورکاپو کلیانہ منڈپم پرگتی نگر نظام آباد میں شاندار تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

 

آعظم روڈ ہیڈ پوسٹ آفس کے پاس پی سی سی سکریٹری محمد ماجد خان کی قیادت میں مسلمانوں کی چنندہ تنظیموں سینئر سٹیزن سوسائٹی، صدائے اردو سوسائٹی، بیت المال، عیدگاہ کمیٹی کے ذمہ داروں مرزا افضل بیگ تیجان، محمد فیاض الدین اسلم، ادریس مرزا، سیدسعید الدین شالیمار، ایم اے قدیر موظف لیبر آفیسر، سابقہ صدر عیدگاہ کمیٹی محمد افضل الدین، کانگریس قائدین شکاری ایوب خان، محمد اسد فروٹ مرچنٹ، اسد حمدان، محمد جاوید الدین، وسیم احمد خان، احمد عبدالحلیم کے علاوہ سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، محمد غوث،سرکردہ شخصیتوں، معززین شہر نے ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ کا والہانہ استقبال کیا گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے زبردست تہنیت پیش کی

 

۔ ایم ایل سی منتخب کئے جانے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔پی سی سی سکریٹری محمد ماجد خان کی قیاد ت میں مسلمانوں کی چنندہ تنظیموں، سرکردہ شخصیتوں، معززین شہر کے اس والہانہ استقبال کو دیکھتے ہوئے ایم ایل سی مہیش گوڑ نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور کہاکہ جس انداز میں مسلمانوں نے ان کا والہانہ خیر مقدم کیا ہے وہ کبھی زندگی میں فراموش نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ہمیشہ مسلمانوں سے وابستگی محبت و خلوص و بھائی چارگی رکھتے چلے آرہے ہیں میرا بھی ان کے ساتھ یہی اٹوٹ وابستگی رہے گی۔

 

بعد ازاں ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ اور حکومتی مشیر محمد علی شبیر کا نہرو پارک پر کانگریس کے مسلم اقلیتی قائدین سید نجیب علی، سمیر احمد، جمیل عبدالقدیر جے کے، اسد حمدان، مجاہد خان نے بھی والہانہ استقبال کیا اور تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر پی سی سی جنرل سکریٹری گڑگو گنگادھر، صدر ضلع کانگریس مانالہ موہن ریڈی، سٹی صدر کیشو وینو، کانگریس قائدین نرالہ رتناکر، بھکتا وتسلم نائیڈو دلی، محمد مقصود احمد ایڈوکیٹ کاماریڈی بھی اس استقبالیہ جلوس میں شامل تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *