وزیراعظم نریندر مودی استعفیٰ دے دیں۔ کانگریس ترجمان شجاعت علی

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے ترجمان جناب شجاعت علی نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ الکٹورل بانڈس اسکیم کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کی روشنی میں وزارت عظمیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیں۔

 

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم مودی کے الکٹورل بانڈس کے شفافیت کو یقینی بنانے کے دعوؤں کے باوجود سپریم کورٹ کا اس کے برعکس فیصلہ احتساب کا مطالبہ کرتا ہے۔ جناب شجاعت علی نے کہا کہ یہ تاریخی فیصلہ جمہوری اقدار کو تقویت دے گا اور عوامی عطیات میں شفافیت کو دوبارہ متعارف کراتے ہوئے ہندوستان کے جمہوری فریم ورک پر عوام کا اعتماد بحال کرے گا۔

 

کانگریس ترجمان نے امید ظاہر کی کہ یہ فیصلہ مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کے خاتمہ کا آغاز کرے گا اور ملک میں جمہوری اصولوں کے فروغ میں تعاون کرے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *