یوم عاشقان کے دن محبت کی سزا۔ جانئے یہ سنسنی خیز راز

[]

مہوبہ (یوپی) : یومِ عاشقان کے دن ایک 20 سالہ نوجوان اور اس کی 19 سال گرل فرینڈ نے خودکشی کا معاہدہ کرکے زہر کھاکر خودکشی کرلی۔

نوجوان جوڑا آج یہ انتہائی اقدام کیا، کیوں کہ وہ شادی کرنا چاہتے تھے، لیکن ان کے خاندان کو یہ رشتہ منظور نہیں تھا۔ اطلاع کے مطابق چہار کھیری کے دیہات کیرالا کا رہائشی سریندرا سنگھ کے پڑوسی لڑکی سیما کے ساتھ تعلقات تھے۔

افرادِ خاندان کو پتہ چلنے پر انھیں ڈانٹ ڈپٹ کی گئی اور ان کی شادی کی مخالفت کی گئی۔ آج صبح 6 بجے سریندرا نے یہ کہہ کر کہ وہ کھیت جارہا ہے گھر سے روانہ ہوا اور سیما بھی قریب اسی وقت گھر سے روانہ ہوئی۔

پہلے سریندرا نے زہر کھا لیا اور سیما کو اس بات سے مطلع کیا۔ بعدازاں سیما بھی زہر کھالی۔ جب دیہاتی سریندرا کو تکلیف میں مبتلا دیکھا انھوں نے اس کے خاندان والوں کو مطلع کیا۔ سریندرا نے تمام واقعہ انھیں سنا دیا۔ سیما اور سریندرا کے رشتہ دار فوری انھیں ڈسٹرکٹ ہاسپٹل لے گئے جہاں دورانِ علاج دونوں فوت ہوگئے۔

انسپکٹر ہار کھاری پولیس اسٹیشن گنیش پرساد نے بتایا کہ نوجوان جوڑے کی موت کی اطلاع انھیں دستیاب ہوئی اور دونوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجی گئی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *