رات دیر گئے گھر آنے پر ڈانٹ۔ حیدرآباد میں بیٹی نے باپ کا قتل کردیا

[]

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ایک بیٹی نے اپنے باپ کا قتل کردیا وجہہ یہ بتائی گئی ہے کہ گھر کو رات میں تاخیر سے پہنچنے پر باپ کی جانب سے کی گئی سرزنش پر بیٹی نے اپنے یہ انتہائی اقدام کیا۔

 

 

 

باوثوق ذرائع کے مطابق نکھیتا نامی لڑکی شہرحیدرآباد کے افضل گنج علاقہ میں پھل فروخت کیا کرتی ہے اوراپنے خاندان کے ساتھ عنبرپیٹ کے تلسی رام نگر میں مقیم ہے۔گذشتہ چند دنوں سے وہ گھر تاخیر سے آرہی تھی جس پر اس کے باپ جگدیش نے ڈانٹ ڈپٹ کی۔

 

 

 

کل رات بھی باپ نے اسی مسئلہ پر بیٹی کو ڈانٹا جس پر برہم بیٹی نے تیز دھار ہتھیار سے باپ کا گلا کاٹ کراس کا قتل کردیا۔ عنبرپیٹ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔ پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *