دوسرے ون ڈے میں انڈیا کی شرمناک شکست، ہیڈ کوچ دراوڈ کا بڑا بیان

[]

بارباڈوس: ہندوستان کے ہیڈ کوچ راہل دراوڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں روہت اور وراٹ کوہلی کو آرام دینے کے فیصلے کے پیچھے ایشیا کپ سے قبل کچھ کھلاڑیوں کو جانچنے کی وجہ بتایا دراوڈ اب ایک روزہ سیریز کے اسکور کو 1-1 سے برابر کرنے کی ‘غلطی’ کو نہیں دہرانا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس سال اکتوبر نومبر میں گھریلومیدان پر 2023 ورلڈ کپ کی تیاری کر رہا ہے۔ اس لیے ‘بڑی تصویر’ کو ذہن میں رکھتے ہوئے، کوئی غلطی نہیں دہرانا چاہتے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے ایک روزہ سیریز کا بھی شاندار آغاز کیا اور پہلا میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ انہیں دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز سے 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کی بڑی وجہ ٹیم میں دو سینئر کھلاڑیوں کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو آرام دئے جانے کے فیصلے کو لے کر میچ کے بعد کوچ راہل دراوڈ نے اسے ایشیا کپ کی تیاریوں کا ایک حصہ قرار دیا۔

دراوڈ کا مطلب یہ تھا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو موقع ملنے پر اس میں کھرا اترنا چاہیے، گرچہ اس کے لئے روہت شرما اور وراٹ کوہلی جیسے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینا پڑے اور مختصر مدت کے نتائج پر توجہ دینے کے بجائے میچ جیتنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

ون ڈے ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کے سامنے 10 سے بھی کم میچ باقی ہیں۔ ورلڈ کپ کا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف چنئی میں ہونا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *