وزیر سریدھر بابو نے ایران کے انقلاب کی 45ویں سالگرہ پر قونصل جنرل ایران مہدی شارخی اور تمام ایرانیوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کی

قونصلیٹ جنرل ایران حیدرآباد میں 45 ویں سالگرہ تقریب کا انعقاد۔
حیدرآباد۔10/فروری(سفیرنیوز)اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر آج قونصلیٹ جنرل ایران بنجارہ ہلز حیدرآباد میں تقریب منعقد ہوئی جس کا آغاز ایرانی قومی ترانہ سے ہوا جناب مہدی شارخی قونصل جنرل ایران حیدرآباد نے استقبالیہ تقریر میں کہا کہ 13 فروری کو پارک ہوٹل میں فوڈ فسٹیول منعقد ہوگا اس کے علاوہ سیاست کے اشتراک سے قونصلیٹ جنرل حیدرآباد میں کیلیگرافی پروگرام منعقد ہوگا انہوں نے اس تقریب میں شرکت کرنے والے تمام کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر آئی ٹی تلنگانہ ڈی سریدھر بابو نے اپنے خطاب میں تلنگانہ اور ایران کے گہرے روابط کا زکر کیا اور ایران کی جانب سے مفت ویزا سہولت کی بھی شتائش کی وزیر موصوف نے ایران کے انقلاب کی 45ویں سالگرہ پر قونصل جنرل ایران مہدی شارخی اور تمام ایرانیوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کی اس
وقع پر وزیر موصوف اور مہدی شارخی قونصل جنرل ایران حیدرآباد نے ایران کے 45 ویں سالگرہ تقریب کا کیک بھی کاٹا ۔اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالحیان نے آن لائن اس تقریب سے خطاب کیا۔اس تقریب میں قونصل ترکی حیدرآباد،کانگریس ایم ایل اے وینکٹ رامنا،جناب عامر علی خاں ایم ایل سی،جناب مرزا ریاض الحسن آفندی ایم ایل سی(MIM)،مولانا سید تقی رضا عابدی،مولانا آغا مجاہد حسین،مولانا شبیر علی شیرازی،مولانا ظفریآب، مولانا ڈاکٹر شوکت علیرزا،مولانا محمد عباس،مولانا باسط،مولانا قاری حافظ متین صاحب،مولانا جواد عابدی،جناب سید جعفر حسین ایڈیٹر روزنامہ صدائے حسینی،محترمہ سنیہاجا(RPO)حیدرآباد،جناب احمد علی ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن،جناب مرزامہدی صدر امامیہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر ٹرسٹ بنگلور،میر فراست علی باقری سینئر لیڈر بی جے پی،جناب سید حامد حسین جعفری کے علاوہ دیگر معزز حضرات نے شرکت کی۔واضح رہے کہ آج سے 45 سال قبل بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ امام خمینیؒ نے بڑے جد و جہد اور قربانیوں کے بعد ایران میں انقلاب لاتے ہوئے باطل حکومتوں کو شکست دی تھی جس کے بعد ایران میں کئی تبدیلیاں آئی اور آج ایران طرقی کی راہ پر گامزن ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *