راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ

[]

حیدرآباد: بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ نے پارلیمنٹ انتخابات کے متعلق اہم تبصرہ کیا۔ آج یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی نے انہیں ظہیرآباد حلقہ سے مقابلہ کرنے کا مشورہ دیا ہے لیکن وہ پارلیمنٹ انتخابات میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہندو راجیہ کے قیام کے لیے ملک بھر میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ وہ اسمبلی میں پارٹی کے فلور لیڈر کے عہدے میں بھی دلچسپی نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لئے بہتر ہو گا کہ جلد ہی کسی کو فلور لیڈر منتخب کرے۔ فلور لیڈر کے نام کے اعلان میں تاخیر اچھی بات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ ہم بی سی چیف منسٹر کے نعرے کے ساتھ الیکشن میں گئے تھے۔ اس لئے بی جے پی قیادت کو کسی بی سی رکن اسمبلی کو فلور لیڈر مقرر کرنا چاہیے۔

راجہ سنگھ نے کہا کہ وہ کریم نگر لوک سبھا انتخابات میں بنڈی سنجے کے لئے مہم چلائیں گے۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ اگر مرکزی وزیر کشن ریڈی ان سے خواہش کرتے ہیں تو وہ سکندرآباد میں بھی ان کی انتخابی مہم چلائیں گے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *