پاکستان میں طاقتور بم دھماکے 29 جاں بحق درجنوں زخمی

[]

حیدرآباد: پاکستان کے بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہرہوئے طاقتور بم دھماکوں میں کم از کم 29 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

انن دھماکوں میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں علاج کیلئے ہاسپٹلس منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق بلوچستان میں پہلا دھماکہ پشین ضلع کے خانوزئی علاقہ میں ہوا جس میں کم از کم 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 

دوسرا دھماکہ قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہوا جس میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ ان دھماکوں کے بعد پاکستانی الیکشن کمیشن نے چیف سکریٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے ان واقعات میں

 

ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انتخابات سے عین قبل یہ دھماکہ ہوئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *