[]
مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع ابلاغ کے حوالے کہا ہے کہ واشنگٹن خودمختار فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر سنجیدگی کے ساتھ غور کررہا ہے۔
امریکی چینل این بی سی نے اعلی امریکی عہدیدار کے حوالے کہا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد فلسطین کو ایک خودمختار ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔
منصوبے کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔ گذشتہ روز صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ مجوزہ معاہدے کے حوالے سے حماس کا جواب موصول ہوا ہے اور یرغمالیوں کے بارے میں مذاکرات جاری رہیں گے فی الحال تفصیلات میں جانے کا موقع نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اور صہیونی یرغمالیوں کی آزادی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ جنگ بندی کے حوالے سے حماس کا جواب کسی حد تک مبالغہ آرائی پر مشتمل ہے۔
دوسری طرف حماس نے کہا ہے کہ پیرس کی جانب سے پیش کردہ منصوبے پر اپنا اصلاحاتی ایجنڈا پیش کردیا ہے۔