ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر ٹرک سے نیچے گرنے والے شخص کی ہوائی جہاز سے ٹکر کے بعد موت

[]

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ ایئرپورٹ کا ایک گراؤنڈ ورکر منگل کے روز اس وقت ہلاک ہو گیا جب اسے ایک طیارے نے ٹکر مار دی۔ حکام نے بتایا کہ یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے جس کے نتیجہ میں خطرناک ڈرائیونگ کے الزام میں ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مہلوک شخص ہانگ کانگ میں کام کرنے والا 34 سالہ اردنی شہری ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایک ٹو ٹرک کی مسافر سیٹ پر سوار تھا۔ وہ اچانک ٹو ٹرک سے نیچے گر پڑا اور اسی طیارہ کی زد میں آگیا جسے وہ ٹرک کھینچ رہا تھا۔

پولیس نے ایک بیان میں مزید بتایا کہ ہنگامی کارکنوں نے اس شخص کو ٹیکسی وے پر شدید زخموں کے ساتھ پڑا پایا۔ معائنہ کے بعد جائے وقوعہ پر ہی اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

ہانگ کانگ ایئرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ یہ شخص گراؤنڈ سپورٹ اور مینٹیننس فرم چائنا ایئر کرافٹ سرویسس میں ملازم تھا۔ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ شبہ ہے کہ مہلوک شخص نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی کیونکہ وہ ٹرک میں کھلی پائی گئی۔

اسی دوران ٹو ٹرک کے 60 سالہ ڈرائیور کو خطرناک ڈرائیونگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے کیونکہ اسی کی وجہ سے یہ موت واقع ہوئی ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ اسے تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *