انڈیا بلاک کی حکومت بننے پر 50 فیصد ریزرویشن کی حد برخاست کردینے راہول گاندھی کا وعدہ

[]

رانچی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے پیر کے دن وعدہ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے بعد مرکز میں انڈیا بلاک کی حکومت بننے پر ذات پات پر مبنی ملک گیر مردم شماری کرائی جائے گی اور ریزرویشن کی 50 فیصد حد برخاست کردی جائے گی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے جھارکھنڈ میں جے ایم ایم۔ کانگریس۔ آر جے ڈی حکومت گرانے کی کوشش کی کیونکہ اس ریاست کا چیف منسٹر قبائلی تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں چمپئی سورین جی کے تمام اتحادی ارکان ِ اسمبلی کو مبارکباد دینا چاہوں گا کہ انہوں نے بی جے پی۔ آر ایس ایس کی سازش ناکام کردی اور غریبوں کی حکومت بچالی۔

راہول گاندھی اپنی منی پور تا مہاراشٹرا بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران رانچی کے شہید میدان میں ریالی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دلتوں‘ قبائلیوں اور دیگر پسماندہ طبقات کو بندھوا مزدور بنادیا گیا۔

بڑی کمپنیوں‘ دواخانوں‘ اسکولوں‘ کالجوں اور عدالتوں میں ان کی حصہ داری نہیں ہے۔ ملک کے سامنے یہ سب سے بڑا سوال ہے۔ ہمارا پہلا قدم ملک میں ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کرانا ہوگا۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ انڈیا بلاک کی حکومت بنتے ہی 50 فیصد ریزرویشن کی حد برخاست کردی جائے گی۔ دلتوں اور آدی واسیوں کے کوٹہ میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *