[]
حیدرآباد۔ تلنگانہ کابینہ کا اجلاس آج چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 500 روپے میں گیس سلنڈر اور 200 یونٹ مفت برقی اسکیم کو منظوری دے دی گئی ہے۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈیا کو تفصیلات سے واقف کروایا۔ کابینہ کا اضلاع تقریبا چار گھنٹے تک جاری رہا۔واضح رہے کہ کانگرس نے ماقبل انتخابات 500 روپے میں گیس سلنڈر اور 200 یونٹ مفت برفی سربراہی کا وعدہ کیا تھا۔
قبلازیں یہ کہا گیا تھا کہ اندرون 100 یوم ان اسکیمات پر عمل آوری کی جائے گی۔ ریاست میں پہلے ہی کانگریس کی جانب سے کیے گئے وعدے کے مطابق دو اسکیمات پر عمل آوری کی جا چکی ہے۔