سائبر اسکوئر کے زیر اہتمام سعودی عرب میں “نیشنل ڈیجیٹل فسٹیول” کی تیاریاں مکمل

[]

ریاض ۔ کے این واصف

ریاض، سعودی عرب مین سائبر اسکوئر (Cyber Square)نیشنل ڈیجیٹل فسٹیول کے انعقاد کی ساری تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ اس فسٹیول کا مقصد نوعمر طلباء کو مصنوعی ذہانت، کوڈنگ، روبوٹک اور انٹرنٹ سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے۔ یہ بات سائبر اسکوئر کے عہدیداران کے۔سی۔ دیپک، منیب پنور اور شمیم نے ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

 

10 فروری 2024 سے شروع ہونے والے اس دوسرے نیشنل ڈیجیٹل فسٹیول کو کارپوریٹ کمپنیون اور NGOs کا تعاون حاصل ہے۔ اس فسٹیول مین امیننس پرائیویٹ اسکول،یواےای، اور ریاض سے الیاسمین انٹرنیشنل اسکول، الف انٹرنیشنل اسکول، انٹرنیشنل انڈین پبلک اسکول کے علاوہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات سے بھی طلباء مقابلوں میں شریک رہیں گے۔

 

سائبر اسکوائر کے عہدیداران نے کہا کہ یہ فسٹیول کمپیوٹر ٹکنالوجی اور مصنوعی ذہانت وغیرہ کے میدان مین بچون کو معلومات حاصل کرنے اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے بہترین پلاٹ فام ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *