امریکی حملے پر عراق کا ردعمل، امریکی سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئرز وزارت خارجہ میں طلب

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے السیاسہ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق کی وزارت خارجہ نے بغداد میں امریکی سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئرز کو طلب کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بغداد میں امریکی سفارت خانے کے انچارج ڈیوڈ برجر کو امریکی سفیر کی عدم موجودگی کی وجہ سے عراقی وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ سمن عراق کی فوجی اور سویلین پوزیشنوں پر امریکی حملے کی وجہ سے بھیجا گیا ہے۔

عراق کی وزارت خارجہ نے ملک کے دو فوجی اور سویلین مقامات پر امریکی حملے کے خلاف سرکاری طور پر احتجاج کرتے ہوئے یادداشت حوالے کی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *