مئیر وجئے لکشمی کی چیف منسٹر سے ملاقات

[]

 حیدرآباد: میئر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد جی وجئے لکشمی نے آج چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میئر نے چیف منسٹر سے درخواست کی کہ وہ جی ایچ ایم سی کے حدود میں ترقیاتی کاموں کو جاری رکھنے کے لئے مناسب اقدامات کریں۔

 انہوں نے چیف منسٹر کے ساتھ اسٹا نڈنگ کمیٹی کی تشکیل، کونسل کا اجلاس، بلدیہ کی مالی صورتحال  اور دیگر امور پر  تبادلہ خیال کیا۔

 میئر نے چیف منسٹر کو بتایا کہ بلدیہ کا اجلاس منعقد  نہ ہونے کی وجہ سے کئی کارپوریٹرس  ہائی کورٹ سے رجوع ہو چکے ہیں۔ میئر وجئے لکشمی نے ریونت ریڈی سے کہا کہ وہ جی ایچ ایم سی کمشنر کوکارپوریشن کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایات دیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *