[]
حیدرآباد _ 3 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی کی جانب سے پارٹی قائدین سے درخواست فارم وصول کئے جارہے ہیں۔ آج ایک ہی دن 166 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس طرح اب تک 17 پارلیمانی حلقوں سے 306 درخواستیں موصول ہوئی ہیں
جن میں زیادہ تر پارلیمانی 140 مجوب آباد، ناگرکرنوں، ورنگل اور پراچی سے موصول ہوئی ہیں اور سب سے کم درخواستیں حیدرآباد پارلیمانی حلقہ کے لئے موصول ہوئی ہیں۔ حیدرآباد لوک سبھا حلقہ سے ٹکٹ کے لئے تلنگانہ پی سی سی کے سیکرٹری خواجہ غیاث الدین نے بھی درخواست فارم داخل کیا ہے خواجہ غیاث الدین نے اپنی درخواست پارٹی کے کارگزار صدر و رکن کونسل مہیش کمار گوڑ کو پیش کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تلگو فلموں کے مشہورپروڈیوسر بنڈل نیش نے بھی پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست فارم داخل کیا ہے۔ انہوں نے شہر کے ملکا جگری پارلیمانی حلقہ سے ٹکٹ کے لئے درخواست دی ہے