[]
بنگلورو: کئی ماہ سے جاری ایک بڑے اسکام میں 26سالہ سافٹ ویئر ا نجینئر کے 65 لاکھ روپئے اس کے مبینہ 18سالہ دوست اور اس کے بھائی نے ہڑپ لیے۔
یہ واردات یکم فروری کو اس وقت سامنے آئی جب شیوموگہ کے ساکن شنکر نائیک (بدلا ہوا نام) نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ شنکر نائیک پیشہ سے سافٹ ویئر انجینئر اور ودھان سودھا کے قریب ملازم ہے۔ ہفتے میں دو دن گھر سے کام کرتا ہے۔
10/ فروری 2023ء کو بی ٹی ایم لے آؤٹ کے ساکنان بھرت اور اس کا بھائی اکشے کمار وائی بی جو نائیک کا دوست ہے اس سے رجوع ہوئے اور دعویٰ کیا کہ کسی نے نائیک کی نجی تصاویر تک رسائی حاصل کرلی اور انہیں وائرل ہونے سے روکنے 12لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا۔
نائیک نے کہا کہ میں ڈر گیا اور 11.20 لاکھ روپئے ادھار لے کر کمار کو ادا کیے۔ بھرت اور کچھ دیگر افراد اسی دعوے کے ساتھ ایک بار پھر میرے پاس آئے۔ 25/ اپریل2023 کو میں نے کوٹک مہیندر بینک سے پرسنل لون لیا اور انہیں 10لاکھ روپئے دیے۔“
نائیک نے اپنے دوستوں، باپ اور بہن سے بھی ادھار لے کر انہیں 4لاکھ اور پھر 8لاکھ روپئے دیے۔ نائیک نے کہا کہ کمار کی دوست کویتا نے کہا کہ کمار نے اس سے مشکل میں ہونے کا دعویٰ کرکے 5لاکھ روپئے لیے۔ اس نے مجھے بتایا کہ کمار نے مجھ سے 5 لاکھ روپئے کا قرض لینے کو کہا۔ میں نے اپنے دوستوں سے 5لاکھ روپئے لے کر کویتا کو ادا کیے۔
کمار نے نائک کی بہن سے بھی مبینہ طور پر ربط پیدا کیا اور 12.2 لاکھ روپئے پروین کے کھاتے میں منتقل کروائے۔