امریکہ اور برطانیہ کا یمن کے دو صوبوں پر دوبارہ حملہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق یمنی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ یمن کے خلاف تشکیل پانے والے امریکی فوجی اتحاد نے جمعرات کو یمن کی خودمختاری کو پامال کرتے ہوئے مختلف صوبوں پر حملہ کیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اس مرتبہ صعدہ پر دو مرتبہ فضائی حملہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب الجزیرہ نے کہا ہے کہ امریکی اتحاد نے ساحلی صوبے الحدیدہ کے شمالی شہر الجبنہ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
یمنی ذرائع کے مطابق الحدیدہ کی فضاوں میں امریکی اور برطانوی طیارے پرواز کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔
حملوں کے نقصانات کے بارے میں اب تک کوئی تفصیلات جاری نہیں سامنے نہیں آئی ہیں۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *